Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
100 - 470
        پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے سیِّدَۃُ النساء، بتولِ زہرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا ذَوقِ عبادت، نماز میں  خشوع وخضوع، کھانا پکاتے بھی تلاوتِ قراٰن اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی دُعاؤں  کے متعلِّق پڑھا۔ آیئے! آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی زندگی سے ایک درس حاصل کریں  اور اپنے اوپر غور کریں  کہ کیا ہمارے اندر بھی عبادت وریاضت کا جذبہ پایا جاتا ہے یا نہیں ؟  کیا ہمارے دل میں  بھی کبھی خوفِ خداسے رِقَّت پیدا ہوئی یا نہیں  ؟ اگر آپ عبادت وریاضت اور خوفِ خدا کا جذبہ پانا چاہتی ہیں  تو تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ! آپ کو خوفِ خدا کی دولت ملے گی، جب دل میں  خوفِ خدا پیدا ہو جائے گا تو نمازوں  کی پابندی کرنے، سنتوں  کا پیکر بننے اور باپردہ رہنے کا جذبہ ملے گا۔
	اور اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! دونوں  جہاں  میں  بیڑا پار ہو جائے گا۔دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکتوں  کے کیا کہنے ! یقینااچھی صُحبت رنگ لا کر رہتی ہے ۔زندگی اپنی جگہ پر مگر بعض اموات بھی قابلِ رشک ہوا کرتی ہیں  ،ایسی ہی ایک قابلِ رشک مَوت کا تَذکِرہ مُلاحَظہ فرمائیے اور رشک کیجئے، چنانچہ عطّارؔ آباد (جیکب آباد، باب الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میری