| شجرہ شریف |
غیر عورت کو دیکھنے اور عورت کے غیر مرد کو دیکھنے میں تھوڑا سا فرق ہے چنانچہ دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کتاب، بہارِ شریعت جلد3 صفحہ443پر مسئلہ نمبر6ہے:عورت کا مرد اجنبی کی طرف نظر کرنے کا وہی حکم ہے، جو مرد کا مرد کی طرف نظر کرنے کا ہے اور یہ اس وقت ہے کہ عورت کو یقین کے ساتھ معلوم ہو کہ اس کی طرف نظر کرنے سے شہوت نہیں پیدا ہوگی اور اگر اس کا شبہ بھی ہو تو ہر گز نظر نہ کرے۔( عالمگیری ج ۵ص۳۲۷) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد