Brailvi Books

شجرہ شریف
59 - 71
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابرکت میں حاضر تھیں کہ (نابینا صحابی) حضرت عبد اللّٰہ بن ام مکتومرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہآئے۔ سرکارِعالی وقارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ہم دونوں سے فرمایا: پردہ کر لو میں نے عرض کی: میرے آقا! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ، وہ تو نابینا ہیں ہمیں نہیں دیکھیں گے۔ اِس پر مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ تم انہیں نہیں دیکھ پاؤ گی؟ 
(تِرمذی ج ۴ص۳۵۶حدیث۲۷۸۷)
	اسلامی بہنو!معلوم ہوا کہ جس طرح مرد کے لیے یہ لازمی ہے کہ غیر عورت کو نہ دیکھے اِسی طرح عورت بھی غیر مرد کو دیکھنے سے بچے البتہ مرد کے