اسلامی بہنیں توجُّہ فرمائیں
اسلامی بہنو! اپنے مخصوص ایام سے متعلق معلومات آپ کے لئے لازمی ہے،اس سلسلے میں ’’بہارِ شریعت‘‘ کا دوسرا حصہ ضرور پڑھ لیجئے یا کسی اسلامی بہن سے پڑھوا کر سن لیجئے نیز پردے سے متعلق دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ کتاب، پردے کے بارے میں سوال جواب کا مطالعہ کر لیجئے۔ پردے کے متعلق ایک روایت ملاحظہ ہو چنانچہ حضرتِ سیدتناام سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں اور حضرت میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہم دونوں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ