شریعت مطہرہ کے مطابق ادا کرتے رہیں گے اور گناہوں سے بچتے رہیں گے، خداعَزَّ وَجَلَّکرے آپ اپنے عہد پر قائم رہیں ۔یاد رکھئے !عہد توڑنا حرام ہے اور سخت عیب اور نہایت براکام ہے ۔ ایفائے عہد لازم ہے اگرچہ کسی ادنیٰ سے ادنیٰ مخلوق سے کیا ہو۔ یہ عہد تو آپ نے خالق عَزَّ وَجَلَّسے کئے ہیں ۔
٭اے اسلامی بھائی اوراسلامی بہن!موت کو یاد رکھئے ، اگر موت کو یاد رکھیں گے تواِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہلاکت کے مقام سے چھٹکار ا ملے گا، دین و ایمان سلامت رہیں گے اور اِتباع سنت کی سعادت بھی نصیب ہوگی اورگناہوں سے تحفظ بھی حاصل ہوگا۔