Brailvi Books

شجرہ شریف
52 - 71
تاجدارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے تارک حج کے بارے میں فرمایا کہ چاہے یہود ی ہوکر مرے یا نصرانی ہوکر۔(ترمذی ج۲ ص ۲۱۹ حدیث ۸۱۲)
{6} جھوٹ ،غیبت،چغلی، گالی گلوچ، زنا، لواطت، ظلم، خیانت ، ریا، تکبر، داڑھی منڈوانا یا کتروا کر ایک مٹھی سے گھٹانا ، فاسقوں کی وضع اپنانا، فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا وغیرہ ہر بری خصلت سے بچئے۔جو اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی فرمانبردار ی کرے گا،اللہ و رسول عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے وعدے سے اُس کے لئے جنت ہے۔