Brailvi Books

شجرہ شریف
51 - 71
 اگر پوری زکوٰۃ ادا ہو گئی تو بہتر ورنہ جتنی بھی باقی ہو فوراً ادا فرما دیجئے اور اگر کچھ زیادہ زکوٰۃ نکل گئی ہے تووہ آیندہ سال میں کاٹ لیجئے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کسی کا نیک عمل ضائع نہیں کرتا۔
{5}صاحب استطاعت پر حج بھی فرض اعظم ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اِس کی فرضیت کے بارے میں ارشاد فرمایا:  وَ  لِلّٰهِ  عَلَى  النَّاسِ   حِجُّ  الْبَیْتِ  مَنِ  اسْتَطَاعَ  اِلَیْهِ  سَبِیْلًاؕ-وَ  مَنْ  كَفَرَ  فَاِنَّ  اللّٰهَ  غَنِیٌّ  عَنِ  الْعٰلَمِیْنَ(۹۷) (1)



________________________________
1 -    ترجَمۂ کنزالایمان: اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکے اور جو منکِر ہو تو اللہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے۔ (پ۳، اٰلِ عمرٰن:۹۷)