اگر میزاں پہ پیشی ہو گئی تو ہائے ! بربادی!! گناہوں کے سوا کیا میرے نامے میں بھلا نکلے
کرم سے اُس گھڑی سرکار پردہ آپ رکھ لینا سرِ محشر مِرے عیبوں کا جس دم تذکرہ نکلے
(وسائل بخشش ص ۲۶۱)
اپنے تنظیمی ذِمّے داران کی اطاعت جا ری رکھتے ہوئے مَدَنی اِنْعامات پر عمل اورمَدَنی قافِلوں میں پابندی سے سفر کرتے رہنے کے ساتھ ساتھ حسبِ حال مَدَنی کاموں کی خوب دھومیں مچاتے رہئے، اللہ تَعَالٰیہم سب کا حامی و ناصِر ہو۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
سنّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں
نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوبُوااِلَی اللہ ! اَسۡتَغۡفِرُاللہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔
۸ ۱ربیع الاوّل۱۴۳۴ھ
2013۔01۔31