Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
46 - 50
 مشتمل کتاب ، ’’غیبت کی تباہ کاریاں‘‘ صَفْحَہ455تا456 پر ہے:جوبد نصیب لوگ مسلمانوں میں بُرے چرچے جگاتے اور فتنے اٹھاتے ہیں ان کو ڈر جانا چاہئے کہ پارہ 18سُوۡرَۃُالنُّوۡرآیت نمبر 19 میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ-فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-
 ترجَمۂ کنزالایمان: وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بُرا چرچا پھیلے ان کے لئے درد ناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں۔
    بعض لوگ بَہُت ہی جھگڑا لو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ،خوامخواہ غیبتیں کرتے،چغلیاں کھاتے،تنقیدیں کرتے ، بال کی کھال اُتا رتے،بات بات پر فساد ات برپا کرتے اور مسلمانوں کیلئے اِیذا کا باعِث بنتے رہتے ہیں ، ایسے لوگو ں کو ڈر جانا چاہئے کہ پارہ 30سُوۡرَۃُالۡبُرُجکی دسویں آیتِ مُبارکہ میں ربُّ الْعِباد عَزَّوَجَلَّ کا ارشادِ عبرت بنیاد ہے :
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰)
ترجَمۂ کنزالایمان: بے شک جنہوں نے اِیذا دی مسلمان مردو ںاور مسلمان عورَتوں کو پھر تو بہ نہ کی اُن کیلئے جہنَّم کا عذاب ہے اور اُن کیلئے آگ کا عذاب ۔
فتنے جگانے والوں پر لعنت
	حدیثِ پاک میں ہے: ’’  فِتنہ سویا ہوا ہوتا ہے اُس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت جو اِس کو بیدار کرے۔‘‘(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ،ص۳۷۰،حدیث: ۵۹۷۵)