Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
45 - 50
 بھلائیاں سمیٹتی رہیں۔اوریہ سب کے سب بے سبب بخشے جائیں،یہ دعائیں مجھ گنہگار کے حق میں بھی قبول ہوں۔امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
مَدَنی کام کرنے والے مجھے زیادہ عزیز ہیں
	دعوتِ اسلامی کے سرگرمِ عمل(active)ذِمّے داران  ومبلِّغین میرے ’’ کماؤ پُتَّر ‘‘ ہیں یہ مجھے زیادہ عزیز ہیں، ان کی مخالَفَت سے میرے دل کو اذیَّت پہنچتی ہے۔ میں جب بھی کسی حلقے ، عَلاقے ، شہر یا ملک کے اسلامی بھائیوں کی آپَسی شکر رنجیوں کاسنتا ہوں تو دُکھی ہوجاتا ہوں کہ یہ اچّھا خاصہ مَدَنی کام کرتے کرتے نادانی پر کہاں اُترآئے! کہیں ایسا نہ ہو ان کی غیر محتاط حرکتوں سے شیطان فائدہ اٹھا لے اورانہیں نیکیوں اور سنّتوں بھرے مَدنی ماحول سے دُور کر دے اور دین کے مَدَنی کاموں کو بھی نقصان پہنچ جائے! لہٰذا میرے تمام مَدَنی بیٹوں اورمَدَنی بیٹیوں سے دست بستہ مَدَنی التجا ہے کہ دل بڑا رکھا کریں اور آپَس میں اِفتِراق وانتِشار کی فضا قائم نہ ہونے دیا کریں، اگر تنظیمًا کوئی ناخوشگوار مُعامَلہ درپیش ہو تو تنظیمی ترکیب(جوکہ مدنی کام کرنے والوں کو معلوم ہوتی ہے) کے مطابِق اِس کاحل تلاش کیجئے ۔ ہرگز یہ نہ ہو کہ عارضی ہمدردیاں حاصِل کرنے کیلئے چند اسلامی بھائیوں کو بتا کر آپ ’’لابنگ‘‘ کی صورت کھڑی کر دیں اور پھرآپ کی ہی بے احتیاطی کے باعِث غیبتوں چُغلیوں بدگمانیوں اور فتنوں کا سلسلہ چل نکلے اور خدانخواستہ آپ کی اوردوسروں کی آخِرت داؤ پرلگ جائے۔
فتنے پھیلانے کی وعیدیں
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 504 صَفْحات پر