مَدَنی پھول پہنچیں گے اُن کیلئے اِنْ شَآءَ اللہ دُنیا وآخِرت کیلئے مفید بلکہ مفید ترین ثابِت ہوں گے۔ بَہَرحال میں نے آپ کی مَیل کے تعلُّق سے اپنی موٹی سمجھ کے مطابِق جو کچھ عرض کیا اگر آپ کا ضمیر قَبول کرتا ہے اور اپنے اندر ندامت پاتے ہیں تو اپنی مَیل کی جن جن عبارات میں گناہ پائیں ان سے توبہ کیجئے اورجن جن اسلامی بھائیوں کی دل آزاری کا کھٹکا پائیں اِس ضِمْن میں توبہ کے ساتھ ساتھ اُن سے مُعافی کی ترکیب بھی فرمائیں کہ اِسی میں دنیا و آخِرت کی بھلائی ہے۔
ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں ہر بنا کام بگڑ جاتا نادانی میں
ڈوب سکتی ہی نہیں موجوں کی طُغیانی میں جس کی کِشتی ہو محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نگہبانی میں
ہر دعوتِ اسلامی والامیراپیارا ہے
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رَحمت اور مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نگاہِ عنایت سے دعوتِ اسلامی کا باغ خوب پھل پھول رہاہے، جس طرح باپ کو اپنا ہربچّہ اور مالی کو اپنے باغ کا ہر پھل عزیز ہوتا ہے اسی طرح ہر دعوتِ اسلامی والا مجھے پیارا ہے خواہ وہ مَدَنی کام زیادہ کرتا ہویا کم ،البتّہ کماؤ پُتَّر سبھی کو زیادہ میٹھا لگتا ہے مگر نکمّی اولاد کو بھی باپ ضائع نہیں کیا کرتا ۔ میں ہر دعوتِ اسلامی والے اور والی کے حق میں دعائیں مانگتا ہوں، یہ سبھی میرے مَدَنی باغ کے پھل پھول اورکلیاں ہیں، انہیں سے باغِ عطّارؔمیں مَدَنی بہار ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّمدینے کے سدا بہار پھولوں کے صدقے میرے پھولوں کوسدا مسکراتا رکھے۔ یااللّٰہ ! ان کے ساتھ ساتھ ان کی نسلیں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رَہ کر دنیا و آخِرت کی