Brailvi Books

شیطان کے بعض ہتھیار
43 - 50
 میں ہے: رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں: بَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوْا۔ یعنی  مَحَبَّتپھیلاؤ نفرت نہ پھیلاؤ ۔  ( بُخاری ،ج۱،ص۴۲،حدیث: ۶۹)
خبردار !بے جا وضاحت کہیں گناہوں میں نہ ڈال دے
	میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے! شیطان کے ہتھیار سے خبردار ! ایسے موقع پر یہ مردود آدمی کو خوب اُکساتا ،ناصِح ( یعنی نصیحت کرنے والے) کی مخالَفت پر اُبھارتا اور دل کے اندر وَسوَسے ڈالتا ہے کہ جھوٹ مُوٹ یوں اوریوں بولدے کہ مَثَلاً میری نیّت یہ نہیں تھی ،میرا مقصد وہ نہیں تھا ،میری مُراد تو یہ تھی وغیرہ ،مزید یہ بھی وَسوَسہ ڈالتا ہے کہ اگر ایسا نہیں کرے گا تو دیکھ تیری بے عزّتی ہوجائیگی ! افسوس! شیطان کی چال کے سبب بعض اوقات اپنی غلطی ہونے کے باوُجود غَلَط سَلَط وَضاحَتیں شُروع ہو جاتی ہیں۔ ہاںضَمیر کی آواز پر دُرُست وضاحت کی جاسکتی ہے بلکہ کبھی توایساکرنا سخت ضَروری ہوتا ہے ۔
کرلے توبہ ربّ کی رَحْمت ہے بڑی
	پیارے مدنی بیٹے! مجھ سے ہرگز خفا نہ ہونا،دیکھئے نا!علاج کیلئے مریض کو تَلخ دواؤں اور انجکشنوں کے علاوہ ضَرورتاً عملِ جَراحت (operation) سے بھی گزرنا پڑتا ہے، چونکہ اِ س میں مریض کا اپنا بھلا ہوتا ہے لہٰذ۱ وہ ناراض ہونے کے بجائے ڈاکٹرکو خَطیر رقم ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کا شکر گزار بھی ہوتا ہے۔ میں نے جُرأت کر کے شیطان کے بعض ہتھیارآپ پر آشکار کر کے آپ کے بعض’’ اَمراض‘‘ کی نشاندہی کر کے علاج کے چند مَدَنی پھول پیش کئے ہیں اُمّید ہے آپ کے ساتھ ساتھ جِن دیگراسلامی بھائیوں تک بھی یہ