| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
اور کہنے لگی کہ تم لوگ مجھے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا دیدار کرا دو۔ جب لوگوں نے اس کو رحمت عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے قریب لے جا کر کھڑا کر دیا اور اس نے جمال نبوت کو دیکھا تو بے اختیار اس کی زبان سے یہ جملہ نکل پڑا کہ کُلُّ مُصِیْبَۃٍ بَعْدَکَ جَلَلٌ آپ کے ہوتے ہوئے ہر مصیبت ہیچ ہے ۔(1)(سیرۃ ابن ہشام جلد۳ ص۹۹ مطبوعہ مصر)
بڑھ کر اُس نے رُخِ انور کو جو دیکھا تو کہا!
توسلامت ہے تو پھر ہیچ ہیں سب رنج و الم
میں بھی اور باپ بھی شوہر بھی برادر بھی فدا
اے شہہ دیں!ترے ہوتے کیا چیز ہیں ہمحضرت ثمامہ کا اعلانِ محبت
حضرت ثمامہ بن اثال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ایمان لا کر کہنے لگے کہ اے محمد( صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) خدا کی قسم!پہلے میرے نزدیک روئے زمین پر کوئی چہرہ آپ کے چہرہ سے زیادہ مبغوض نہیں تھالیکن آج آپ کا وہی چہرہ مجھے سب چہروں سے زیادہ محبوب ہے۔ خدا کی قسم!میرے نزدیک کوئی دین آپ کے دین سے زیادہ مبغوض نہ تھا۔ مگر اب آپ کا وہی دین میرے نزدیک سب دینوں سے زیادہ محبوب ہے۔ خداکی قسم! میرے نزدیک کوئی شہر آپ کے شہر سے زیادہ مبغوض نہ تھا۔ لیکن اب آپ کا وہی شہر میرے نزدیک تمام شہروں سے زیادہ محبوب ہے۔ (2)(بخاری جلد۲ ص۶۲۷ باب وفد بنی حنیفہ)
بستر موت پر عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وفات کا وقت آیا تو ان کی بیوی نے غم سے نڈھال
1۔۔۔۔۔۔السیرۃ النبویۃلابن ھشام،غزوۃاحد،شان عاصم بن ثابت،ص۳۴۰ملخصاً 2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب المغازی،باب وفدبنی حنیفۃ...الخ،الحدیث:۴۳۷۲،ج۳،ص۱۳۱