حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے کسی نے سوال کیا کہ آپ کو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے کتنی محبت ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ خدا کی قسم!حضورصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ہمارے مال،ہماری اولاد،ہمارے باپ ،ہماری ماں اورسخت پیاس کے وقت پانی سے بھی بڑھ کر ہمارے نزدیک محبوب ہیں۔(2)(شفاء شریف جلد۲ ص۱۸)
عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا عشق
حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا پاؤں سن ہو گیا۔ لوگوں نے ان کو اس مرض کے علاج کے طور پر یہ عمل بتایا کہ تمام دنیا میں آپ کو سب سے زائد جس سے محبت ہواس کو یاد کرکے پکارئیے یہ مرض جاتا رہے گا۔ یہ سن کر آپ نے''یامحمداہ'' کا نعرہ مارا اور آپ کا پاؤں اچھا ہو گیا۔(3)(شفاء شریف جلد۲ ص۱۸)
1۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،القسم الثانی فیمایجب علی الانام...الخ،الباب
الثانی،فصل فیماروی عن السلف والائمۃ،الجزء الثانی،ص۲۳
2۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،القسم الثانی،الباب الاول،فصل فیماروی عن السلف
والائمۃ،الجزء الثانی،ص۲۲
3۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،القسم الثانی،الباب الاول،فصل فیماروی عن السلف
والائمۃ،الجزء الثانی،ص۲۳