Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
826 - 872
لئے جو جومشقتیں اٹھائیں ان کا تقاضا ہے کہ امت پر حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے کچھ حقوق ہیں جن کو ادا کرنا ہر امتی پرفرض و واجب ہے۔

حضرت علامہ قاضی عیاض رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے آپ کے مقدس حقوق کو اپنی کتاب ''شفاء شریف'' میں بہت ہی مفصل طورپر بیان فرمایا۔ ہم یہاں انتہائی اختصار کے ساتھ اس کا خلاصہ تحریر کرتے ہوئے مندرج ذیل آٹھ حقوق کا ذکرکرتے ہیں۔

(۱) ایمان بالرسول                       (۲) اتباع ِسنت رسول

(۳)اطاعتِ رسول                        (۴)محبتِ رسول

(۵)تعظیم ِرسول                          (۶)مدح رسول

(۷)درود شریف                          (۸)قبرانور کی زیارت(1)
 (۱) ایمان بِالرَّسُول
    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان لانا اور جو کچھ آپ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے لائے ہیں، صدق دل سے اس کو سچا ماننا ہر ہر امتی پر فرض عین ہے اور ہر مومن کا اس پر ایمان ہے کہ بغیر رسول پر ایمان لائے ہوئے ہر گز ہرگز کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا قرآن میں خداوند عالم جل جلالہ کا فرمان ہے کہ
وَ مَنۡ لَّمْ یُؤْمِنۡۢ بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ فَاِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیۡنَ سَعِیۡرًا ﴿۱۳﴾ (2)
جو اﷲ اوراسکے رسول پر ایمان نہ لایاتو یقینا ہم نے کافروں کیلئے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔(فتح)

    اس آیت نے نہایت وضاحت اور صفائی کے ساتھ یہ فیصلہ کر دیا کہ جو لوگ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت پر ایمان نہیں لائیں گے وہ اگرچہ خدا کی توحید کا عمر
1۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی،القسم الثانی فیمایجب علی الانام...الخ،الجزء الثانی،ص۲

2۔۔۔۔۔۔پ۲۶،الفتح:۱۳
Flag Counter