Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
810 - 872
ایک متکبر کا انجام
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص بائیں ہاتھ سے کھانے لگا، آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ''دائیں ہاتھ سے کھاؤ'' اس نے غرور سے کہا کہ ''میں دائیں ہاتھ سے نہیں کھا سکتا۔'' چونکہ اس مغرور نے گھمنڈ سے ایسا کہا تھا اس لئے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ''خدا کرے ایسا ہی ہو'' چنانچہ اس کے بعد ایسا ہی ہوا کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ کو اٹھا کر واقعی اپنے منہ تک نہیں لے جا سکتا تھا۔ (1)   (مسلم جلد۲ ص۱۷۲ باب آداب الطعام)
مردے زندہ ہو گئے
خدا عزوجل کے حکم سے مردوں کو زندہ کر دینا یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ایک بہت ہی مشہور معجزہ ہے مگر چونکہ اﷲ تعالیٰ نے حضور رحمۃللعالمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو تمام انبیاء علیہم السلام کے معجزات کا جامع بنایا ہے اس لئے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو بھی اس معجزہ کے ساتھ سرفراز فرمایا ہے۔ چنانچہ اس قسم کے چند معجزات احادیث اور سیرت نبویہ کی کتابوں میں مذکور ہیں۔
لڑکی قبر سے نکل آئی
    روایت ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اسلام کی دعوت دی تو اس نے کہا کہ میں اس وقت تک آپ پر ایمان نہیں لا سکتا جب تک کہ میری مردہ بچی زندہ نہ ہو جائے۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم مجھے اس کی قبر دکھاؤ۔ اس نے اپنی لڑکی کی قبر دکھا دی حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اس لڑکی کا نام لے کر پکارا تو اس
1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الاشربۃ،باب اداب الطعام والشراب...الخ،الحدیث:۲۰۲۱،ص۱۱۱۸
Flag Counter