Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
809 - 872
کے لئے بھیجنا چاہا تو انہوں نے یہی عذر پیش کیا کہ یا رسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) میں گھوڑے پر جم کر بیٹھ نہیں سکتا۔ آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور یہ دعا فرمائی کہ ''یااﷲ! اس کو گھوڑے پر جم کر بیٹھنے کی قوت عطا فرما اور اس کو ہادی و مہدی بنا'' اس دعا کے بعد حضرت جریر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ گھوڑے پر سوار ہوئے اور قبیلہ احمس کے ایک سو پچاس سواروں کا لشکر لے کر گئے اوراس بت خانہ کو توڑ پھوڑ کر جلا ڈالا اور مزاحمت کرنے والے کفار کو بھی قتل کر ڈالا جب واپس آئے تو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کے لئے اور قبیلہ احمس کے حق میں دعا فرمائی۔(1)   (مسلم جلد۲ ص۲۹۷ فضائل جریر)
قبیلۂ دوس کا اسلام
    حضرت طفیل دوسی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) قبیلۂ دوس نے اسلام کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا، لہٰذا آپ اس قبیلہ کی ہلاکت کے لئے دعا فرما دیجئے۔ لوگوں نے آپس میں یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب آپ کی دعاءِ ہلاکت سے یہ قبیلہ ہلاک ہو جائے گا۔ لیکن رحمتِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے قبیلۂ دوس کے لئے یہ رحمت بھری دعا فرمائی کہ''الٰہی! تو قبیلۂ دوس کو ہدایت دے اور ان کو میرے پاس لا۔''

    رحمۃ للعالمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی یہ دعا قبول ہوئی۔ چنانچہ پورا قبیلہ مسلمان ہو کر بارگاہ نبوت میں حاضر ہو گیا۔(2)(مسلم جلد۲ ص۳۰۷ باب فضائل غفار و دوس وغیرہ)
1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب فضائل الصحابۃ،باب من فضائل جریربن عبد ا للہ،الحدیث:۲۴۷۶،ص۱۳۴۵

2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم ،کتاب فضائل الصحابۃ ،باب دعاء النبی بغفار واسلم ،الحدیث: ۲۵۲۴،ص۱۳۶۷
Flag Counter