Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
773 - 872
کے اموال غنیمت کو مسلمانوں کے درمیان تقسیم فرما دیا۔(1)

                 (مشکوٰۃ جلد ۲ ص ۵۳۴ باب المعجزات)

    اسی طرح ہجرت کی رات میں حضورصلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے کاشانہ نبوت کا محاصرہ کرنے والے کافروں پر جب ایک مٹھی خاک پھینکی تو یہ مٹھی بھر مٹی تمام کافروں کے سروں پر پڑ گئی۔(2)(مدارج جلد ۲ ص ۵۷)
تبصرہ
    مذکورہ بالا پانچوں مستند واقعات گواہی دے رہے ہیں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے معجزات و تصرفات کی حکمرانی عالم جمادات پر بھی ہے اورعالم جمادات کی ہر ہر چیز جانتی پہچانتی اور مانتی ہے کہ آپ اﷲ تعالیٰ کے رسول برحق ہیں اور آپ کی اطاعت و فرمانبرداری کو عالم جمادات کا ہر ہر فرد اپنے لیے لازم الایمان اورواجب العمل جانتا ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ کااشارہ پاکر کنکریوں نے کلمہ پڑھا،آپ کے دست مبارک میں سنگریزوں نے خدا کی تسبیح پڑھی، آپ کی دعا پر دیواروں نے ''آمین'' کہا۔(3)                 (دلائل النبوت و شفاء جلد ۱ ص ۲۰۱ تا ۲۰۲)
1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم ،کتاب الجھاد والسیر، باب فی غزوۃ حنین،الحدیث:۱۷۷۷،ص۹۸۱

2۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت ، قسم اول ، باب دوم،ج ۲، ص۵۷

3۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی، الباب الرابع،فصل ومثل ھذا...الخ،ج۱،ص۳۰۶،۳۰۷
عالم نباتات کے معجزات

خوشہ درخت سے اُتر پڑا
حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کا بیان ہے کہ ایک اعرابی بارگاہ
Flag Counter