| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
ہے اور علامہ زرقانی نے تحریر فرمایا ہے کہ لوگوں کا اسی پر عمل ہے اور بعض مؤرخین کی رائے ہے کہ یہی سب سے زیادہ قوی روایت ہے۔(1) (زرقانی جلد ۱ ص ۳۵۵ تا ص ۳۵۸)
معراج کتنی بار اور کیسے ہوئی
جمہور علماء ملت کا صحیح مذہب یہی ہے کہ معراج بحالت بیداری جسم و روح کے ساتھ صرف ایک بار ہوئی جمہور صحابہ و تابعین اور فقہاء محدثین نیز صوفیہ کرام کا یہی مذہب ہے۔ چنانچہ علامہ حضرت ملا احمد جیون رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ (استاد اورنگ زیب عالمگیر بادشاہ) نے تحریر فرمایا کہ
وَالْاَصَحُّ اَنَّہٗ کَانَ فِی الْیَقْظَۃِ بِجَسَدِہٖ مَعَ رُوْحِہٖ وَعَلَیْہِ اَھْلُ السُّنَّۃِ وَالْجَمَاعَۃِ فَمَنْ قَالَ اِنَّہٗ بِالرُّوْحِ فَقَطْ اَوْ فِی النَّوْمِ فَقَطْ فَمُبْتَدِعٌ ضَالٌّ مُضِلٌّ فَاسِقٌ (2)(تفسیرات احمدیہ بنی اسرائیل ص ۴۰۸)
اور سب سے زیادہ صحیح قول یہ ہے کہ معراج بحالت بیداری جسم و روح کے ساتھ ہوئی یہی اہل سنت وجماعت کا مذہب ہے۔ لہٰذا جو شخص یہ کہے کہ معراج فقط روحانی ہوئی یا معراج فقط خواب میں ہوئی وہ شخص بدعتی و گمراہ اور گمراہ کن و فاسق ہے۔
دیدارِ الٰہی
کیا معراج میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خداوند تعالیٰ کو دیکھا؟ اس مسئلہ میں سلف صالحین کا اختلاف ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور بعض صحابہ نے فرمایا
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ، باب وقت الاسراء ، ج۲ ، ص ۷۰،۷۱ ملتقطاً 2۔۔۔۔۔۔التفسیرات الاحمدیۃ ، سورۃ بنی اسراء یل ، ص۵۰۵