Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
727 - 872
انتظار کیایہاں تک کہ سورج غروب ہونے لگااور قافلہ نہیں آیا اس وقت حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگی تو اﷲ تعالیٰ نے سورج کو ٹھہرا دیا اور ایک گھڑی دن کو بڑھا دیا۔ یہاں تک کہ وہ قافلہ آن پہنچا۔(1)  (زرقانی جلد ۵ ص ۱۱۶ و شفاء جلد۱ ص ۱۸۵)

    واضح رہے کہ ''حبس الشمس'' یعنی سورج کو ٹھہرا دینے کا معجزہ یہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی کے لیے مخصوص نہیں بلکہ انبیاء سابقین میں سے حضرت یوشع بن نون علیہ السلام کے لیے بھی یہ معجزہ ظاہر ہو چکاہے جس کا واقعہ یہ ہے کہ جمعہ کے دن وہ بیت المقدس میں قوم جبارین سے جہاد فرما رہے تھے ناگہاں سورج ڈوبنے لگا اور یہ خطرہ پیدا ہوگیا کہ اگر سورج غروب ہوگیاتو سنیچر کا دن آ جائے گا اورسنیچر کے دن موسوی شریعت کے حکم کے مطابق جہاد نہ ہو سکے گا تو اس وقت اﷲ تعالیٰ نے ایک گھڑی تک سورج کو چلنے سے روک دیا یہاں تک کہ حضرت یوشع بن نون علیہ السلام قوم جبارین پر فتح یاب ہوکر جہاد سے فارغ ہوگئے۔ (2)(تفسیر جلالین سورہ مائدہ ص ۹۸و تفسیر جمل جلد۱ ص ۴۸۰)
معراج شریف
    حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے آسمانی معجزات میں سے معراج کا واقعہ بھی بہت زیادہ اہمیت کاحامل اور ہماری مادی دنیا سے بالکل ہی ماوراء اور عقل انسانی کے قیاس و گمان کی سرحدوں سے بہت زیادہ بالاتر ہے۔
1۔۔۔۔۔۔ا لشفاء بتعریف حقوق المصطفی ، فصل فی ا نشقاق القمر و حبس الشمس ، ج۱ ، ص ۲۸۴،۲۸۵

2۔۔۔۔۔۔حاشیۃ الجمل علی الجلالین وتفسیر الجلالین ، سورۃ المائدۃ ، تحت الایۃ:۲۶،ج۲، ص ۲۰۸ملخصاً
Flag Counter