Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
72 - 872
اس موقع پر حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک بہت ہی فکر انگیز اور بصیرت افروز بات تحریر فرمائی ہے جو اہل محبت کے لئے نہایت ہی لذت بخش ہے،وہ لکھتے ہیں کہ

اس جگہ میلاد کرنے والوں کے لئے ایک سند ہے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شب ولادت میں خوشی مناتے ہیں اور اپنا مال خرچ کرتے ہیں ۔مطلب یہ ہے کہ جب ابو لہب کو جو کافر تھااور اس کی مذمت میں قرآن نازل ہوا، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی منانے،اور باندی کا دودھ خرچ کرنے پرجزا دی گئی تو اس مسلمان کا کیا حال ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار ہو کر خوشی مناتا ہے اور اپنا مال خرچ کرتا ہے۔(1)    (مدارج النبوۃ ج2 ص19)
مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
جس مقدس مکان میں حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی،تاریخ اسلام میں اس مقام کا نام ''مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم '' (نبی کی پیدائش کی جگہ) ہے ،یہ بہت ہی متبرک مقام ہے۔ سلاطینِ اسلام نے اس مبارک یادگار پر بہت ہی شاندار عمارت بنا دی تھی،جہاں اہل حرمین شریفین اور تمام دنیا سے آنے والے مسلمان دن رات محفل میلاد شریف منعقد کرتے اور صلوٰۃ و سلام پڑھتے رہتے تھے۔ چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی کتاب ''فیوض الحرمین'' میں تحریر فرمایا ہے کہ میں ایک مرتبہ اس محفل میلاد شریف میں حاضر ہوا،جو مکہ مکرمہ میں بارہویں ربیع الاول کو ''مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم '' میں منعقد ہوئی تھی جس وقت ولادت
 1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت، قسم دوم باب اول، ذکر نسب وحمل وولادت...الخ،ج2،ص19
Flag Counter