Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
71 - 872
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا		مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا		وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

فقیروں کا ماویٰ، ضعیفوں کا ملجا			یتیموں کا والی، غلاموں کا مولیٰ
سند الاصفیاء، اشرف الانبیاء، احمد مجتبیٰ،محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عالمِ وجود میں رونق افروز ہوئے اور پاکیزہ بدن، ناف بریدہ، ختنہ کئے ہوئے خوشبو میں بسے ہوئے بحالت سجدہ، مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین میں اپنے والد ماجد کے مکان کے اندر پیدا ہوئے باپ کہاں تھے جو بلائے جاتے اور اپنے نونہال کو دیکھ کر نہال ہوتے۔ وہ تو پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔ دادا بلائے گئے جو اس وقت طوافِ کعبہ میں مشغول تھے۔ یہ خوشخبری سن کر 

دادا ''عبدالمطلب'' خوش خوش حرم کعبہ سے اپنے گھر آئے اور والہانہ جوشِ محبت میں اپنے پوتے کو کلیجے سے لگا لیا۔ پھر کعبہ میں لے جا کر خیروبرکت کی دعا مانگی اور ''محمد'' نام رکھا۔(1) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے چچا ابو لہب کی لونڈی''ثویبہ'' خوشی میں دوڑتی ہوئی گئی اور ''ابو لہب'' کو بھتیجا پیدا ہونے کی خوشخبری دی تو اس نے اس خوشی میں شہادت کی انگلی کے اشارہ سے ''ثویبہ'' کو آزاد کر دیا جس کا ثمرہ ابو لہب کو یہ ملاکہ اس کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے اس کو خواب میں دیکھااور حال پوچھا،تو اس نے اپنی انگلی اٹھا کر یہ کہا کہ تم لوگوں سے جدا ہونے کے بعد مجھے کچھ(کھانے پینے) کو نہیں ملا بجز اس کے کہ ''ثویبہ'' کو آزاد کرنے کے سبب سے اس انگلی کے ذریعہ کچھ پانی پلا دیا جاتاہوں۔(2) (بخاری ج2 باب و امہاتکم التی ارضعنکم)-
1۔۔۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی، ولادتہ...الخ،ج1،ص232

2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب النکاح،باب وامہاتکم اللا تی ارضعنکم،الحدیث:5101، ج3، ص432والمواھب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،ذکر رضاعہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ،ج1،ص259
Flag Counter