Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
698 - 872
علامہ ابن الجوزی نے یہ تحریر فرمایا کہ اعلان نبوت سے پانچ سال قبل ان کی پیدائش ہوئی۔(1)واﷲ تعالیٰ اعلم۔(زرقانی جلد ۳ ص۲۰۲ تا ۲۰۳)

    اﷲ اکبر! ان کے فضائل و مناقب کاکیا کہنا؟ ان کے مراتب و درجات کے حالات سے کتب احادیث کے صفحات مالامال ہیں۔ جن کاتذکرہ ہم نے اپنی کتاب ''حقانی تقریریں'' میں تحریر کر دیا ہے۔ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ یہ سیدۃ نساء العالمین(تمام جہان کی عورتوں کی سردار) اور سیدۃ نساء اہل الجنۃ (اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردار) ہیں۔ ان کے حق میں ارشاد نبوی ہے کہ فاطمہ میری بیٹی میرے بدن کی ایک بوٹی ہے جس نے فاطمہ کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔(2)

(مشکوٰۃ ص۵۶۸ مناقب اہل بیت وزرقانی جلد۳ص۲۰۴)

    ۲ ھ؁میں حضرت علی شیر خدارضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کا نکاح ہوا اور ان کے شکم مبارک سے تین صاحبزادگان حضرت حسن، حضرت حسین، حضرت محسن رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور تین صاحبزادیوں زینب و ام کلثوم و رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی ولادت ہوئی۔ حضرت محسن و رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماتو بچپن ہی میں وفات پاگئے۔ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نکاح امیرالمؤمنین حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہوا۔ جن کے شکم مبارک سے آپ کے ایک فرزند حضرت زید اور ایک صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہماکی پیدائش ہوئی اور
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ، باب فی ذکر اولادہ الکرام ، ج۴، ص ۳۳۱

2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی،باب فی ذکر اولادہ الکرام،ج۴،ص۳۳۵،۳۳۶

ومشکاۃ المصابیح،کتاب المناقب،باب مناقب اھل بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث: ۶۱۳۸،۶۱۳۹،ج۲،ص۴۳۵،۴۳۶
Flag Counter