Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
681 - 872
علیہ وسلم کی صداقت اور آپ کی نبوت کا نور چمک اٹھا اور وہ فوراً ہی کلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہو گئے۔ (1)(کتاب الاستیعاب)

    حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے سات حدیثیں بھی رسول اللہ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کی ہیں جن میں سے دو حدیثیں بخاری شریف میں اور دو حدیثیں مسلم شریف میں ہیں باقی تین حدیثیں دوسری کتابوں میں مذکور ہیں۔ اور حضرت عبداﷲ بن عمر، حضرت عبید بن سباق اور ان کے بھتیجے حضرت طفیل رضی اﷲ تعالیٰ عنہم وغیرہ نے ان سے روایت کی ہے۔(2)( مدارج النبوۃ جلد۲ ص۴۸۱وزرقانی جلد۳ص۲۵۵ )

     ۵۰ھ؁ میں پینسٹھ برس کی عمر پا کر انہوں نے مدینہ طیبہ میں وفات پائی اور حاکم مدینہ مروان نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور یہ جنت البقیع کے قبرستان میں مدفون ہوئیں۔(3)(زرقانی جلد ۳ ص ۲۵۵ و مدارج النبوۃجلد ۲ ص ۴۸۱)
حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
    ان کا اصلی نام زینب تھا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کا نام ''صفیہ'' رکھ دیا۔ یہ یہودیوں کے قبیلہ بنو نضیر کے سردار اعظم حیی بن اخطب کی بیٹی ہیں اور ان کی ماں کا نام ضرہ بنت سموئل ہے۔ یہ خاندان بنی اسرائیل میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں اور ان کا شوہر کنانہ بن ابی الحقیق بھی بنو نضیر کا رئیس اعظم تھا جو جنگ خیبر میں قتل ہو گیا۔
1۔۔۔۔۔۔الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب،حرف العین،عبداللہ بن الحارث الخزاعی،ج۳،ص۲۰

2۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب جویریۃ ام المؤمنین،ج۴،ص ۴۲۸

ومدارج النبوت ، قسم پنجم ، باب دوم،ج۲،ص۴۸۱

3۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ، باب جویریۃ ام المؤمنین، ج۴، ص ۴۲۸
Flag Counter