Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
677 - 872
حدیث صرف بخاری میں ہے اور ایک ایسی حدیث ہے جو صرف مسلم میں ہے اور باقی حدیثیں احادیث کی دوسری کتابوں میں مذکور ہیں۔

    یہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی آخری زو جہ مبارکہ ہیں ان کے بعد حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے کسی دوسری عورت سے نکاح نہیں فرمایا ان کے انتقال کے سال میں مؤرخین کا اختلاف ہے۔ مگر قول مشہور یہ ہے کہ انہوں نے   ۵۱ ھ؁ میں بمقام ''سرف'' وفات پائی جہاں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان سے زفاف فرمایا تھا۔ ابن سعد نے واقدی سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے   ۶۱ھ؁ میں وفات پائی اور ابن اسحاق کا قول ہے کہ ۳ ۶ھ ؁ ان کے انتقال کا سال ہے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم۔

    ان کی وفات کے وقت ان کے بھانجے حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما موجود تھے اور انہوں ہی نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کو قبر میں اتارا، محدث عطا ء کا بیان ہے کہ ہم لوگ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کے ساتھ حضرت بی بی میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے جنازہ میں شریک تھے۔ جب جنازہ اٹھایا گیا تو حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما نے بہ آواز بلند فرمایا کہ اے لوگو! یہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی بیوی ہیں۔ تم لوگ ان کے جنازہ کو بہت آہستہ آہستہ لے کر چلو اور ان کی مقدس لاش کو نہ جھنجھوڑو۔حضرت یزید بن اصم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگوں نے حضرت بی بی میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو مقام سرف میں اسی چھپر کی جگہ میں دفن کیا جس میں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کو پہلی بار اپنی قربت سے سرفراز فرمایا تھا۔ (1)(زرقانی جلد۳ ص۲۵۳)
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب میمونۃ ام المؤمنین،ج۴،ص۴۲۳،۴۲۴

ومدارج النبوت ، قسم پنجم ، باب دوم،ج۲،ص ۴۸۵
Flag Counter