Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
676 - 872
فرما لیا اور ان سے بھی ایک فرزند پیدا ہوئے جن کا نام ''یحیی'' تھا۔

(۲)سلمیٰ بنت عمیس: یہ پہلے سید الشہداء حضرت حمزہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے نکاح میں آئیں اور ان سے ایک صاحبزادی پیدا ہوئیں جن کا نام ''امۃ اﷲ'' تھا حضرت حمزہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد ان سے شداد بن الہاد رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نکاح کر لیا اور ان سے عبداﷲ و عبدالرحمن رضی اﷲ تعالیٰ عنہما دو فرزند پیدا ہوئے۔

(۳)سلامہ بنت عمیس: ان کا نکاح عبداﷲ بن کعب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ہوا تھا۔

(۴)ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا جو ام المساکین کے لقب سے مشہورہیں جن کا ذکرخیر اوپر گزر چکا ہے۔

    حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی والدہ ''ہند بنت عوف'' کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا تھا کہ دامادوں کے اعتبار سے روئے زمین پر کوئی بڑھیا ان سے زیادہ خوش نصیب نہیں ہوئی کیونکہ ان کے دامادوں کی فہرست میں مندرجہ ذیل ہستیاں ہیں۔

(۱) رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم (۲) حضرت ابوبکر (۳) حضرت علی(۴)حضرت حمزہ(۵) حضرت عباس(۶)حضرت شداد بن الہاد۔رضی اللہ تعالیٰ عنہم یہ سب کے سب بزرگوار ''ہند بنت عوف'' رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے داماد ہیں۔ (1)

             (زرقانی جلد۳ ص۲۵۱ و مدارج جلد۲ ص۴۸۴)

    حضرت بی بی میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے کل چھہتر حدیثیں مروی ہیں جن میں سے سات حدیثیں ایسی ہیں جو بخاری و مسلم دونوں کتابوں میں مذکور ہیں اور ایک
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ وشرح الزرقانی ، باب میمونۃ ام المؤمنین ،ج۴،ص۴۱۸،۴۱۹

ومدارج النبوت ، قسم پنجم ، باب دوم ،ج ۲،ص۴۸۳،۴۸۴
Flag Counter