Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
675 - 872
    یہ پہلے ابو رہم بن عبدالعزیٰ کے نکاح میں تھیں مگر جب حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم

  ۷ ھ ؁ میں عمرۃ القضاء کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تو یہ بیوہ ہو چکی تھیں حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ان کے بارے میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے گفتگو کی اور آپ نے ان سے نکاح فرما لیا اور عمرۃ القضاء سے واپسی پر مقام ''سرف'' میں ان کو اپنی صحبت سے سرفراز فرمایا۔

حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سگی بہنیں چار ہیں جن کے نام یہ ہیں:

(۱)ام الفضل لبابۃ الکبریٰ: یہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہیں اور حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ان ہی کے شکم سے پیدا ہوئے۔

(۲)لبابۃ الصغریٰ: یہ حضرت خالد بن الولید سیف اﷲ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی والدہ ہیں۔

(۳)عصماء: یہ ابی بن خلف سے بیاہی گئی تھیں۔ انہوں نے اسلا م قبول کیا اور صحابیات میں ان کا شمار ہے۔

(۴)عِزّہ:یہ بھی صحابیہ ہیں جو زیاد بن مالک کے گھر میں تھیں۔

حضرت میمونہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کی ان سگی بہنوں کے علاوہ وہ بہنیں جو صرف ماں کی جانب سے ہیں وہ بھی چار ہیں جن کے نام یہ ہیں:

(۱)اسماء بنت عمیس: یہ پہلے حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے گھر میں تھیں ان سے عبداﷲ وعون و محمد رضی اﷲ تعالیٰ عنہم تین فرزند پیدا ہوئے پھر جب حضرت جعفر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ''جنگ موتہ'' میں شہید ہو گئے تو ان سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے نکاح کر لیا اور ان سے محمد بن ابوبکر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے پھر حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وفات کے بعد حضرت علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ان سے عقد