Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
654 - 872
تیار نہ تھا اس وقت خدیجہ نے مجھے اپنا سارا مال دے دیا اور انہیں کے شکم سے اﷲ تعالیٰ نے مجھے اولاد عطا فرمائی۔ (1)(زرقانی جلد۳ ص۲۲۴)

    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ ازواجِ مطہرات میں سب سے زیادہ مجھے حضرت خدیجہ کے بارے میں غیرت آیا کرتی تھی حالانکہ میں نے ان کو دیکھا بھی نہیں تھا۔ غیرت کی وجہ یہ تھی کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بہت زیادہ ان کا ذکر ِخیر فرماتے رہتے تھے اور اکثر ایسا ہوا کرتا تھا کہ آپ جب کوئی بکری ذبح فرماتے تھے توکچھ گوشت حضرت خدیجہ کی سہیلیوں کے گھروں میں ضرور بھیج دیا کرتے تھے اس سے میں چڑ جایا کرتی تھی اور کبھی کبھی یہ کہہ دیا کرتی تھی کہ ''دنیا میں بس ایک خدیجہ ہی تو آپ کی بیوی تھیں۔'' میرا یہ جملہ سن کر آپ فرمایا کرتے تھے کہ ہاں ہاں بے شک وہ تھیں وہ تھیں انہیں کے شکم سے تو اﷲ تعالیٰ نے مجھے اولاد عطا فرمائی۔ (2)     (بخاری جلد۱ ص۵۳۹ ذکر خدیجہ)

    امام طبرانی نے حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا سے ایک حدیث نقل کی ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کو دنیا میں جنت کا انگور کھلایا۔ اس حدیث کو امام سہیلی نے بھی نقل فرمایا ہے۔(3)(زرقانی جلد۳ص ۲۲۶)

حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا پچیس سال تک حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت گزاری سے سرفراز رہیں، ہجرت سے تین برس قبل پینسٹھ برس کی عمر پا کر ماہ رمضان
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی ، باب خدیجۃ ام المؤمنین ، ج۴، ص ۳۷۲

2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب مناقب الانصار،باب تزویج النبی صلی اللہ علیہ وسلم خدیجۃ...الخ، الحدیث: ۳۸۱۸،ج۲،ص۵۶۵

3۔۔۔۔۔۔ شرح الزرقانی علی المواہب ، باب خدیجۃ ام المؤمنین ، ج۴، ص ۳۷۶
Flag Counter