| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
ان کے مولیٰ کے ان پرکروڑوں درود ان کے اصحاب و عترت پہ لاکھوں سلام پار ہائے صحف غنچہائے قدس اہل بیت نبوت پہ لاکھوں سلام اہل اسلام کی مادرانِ شفیق بانوانِ طہارت پہ لاکھوں سلام
اَزواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نسبت مبارکہ کی و جہ سے ازواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کا بھی بہت ہی بلند مرتبہ ہے ان کی شان میں قرآن کی بہت سی آیات بینات نازل ہوئیں جن میں ان کی عظمتوں کا تذکرہ اور ان کی رفعت شان کا بیان ہے۔ چنانچہ خداوند قدوس نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَیۡتُنَّ (1)
اے نبی کی بیویو! تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر اﷲ سے ڈرو۔(احزاب) دوسری آیت میں یہ ارشاد فرمایا کہ
وَ اَزْوَاجُہٗۤ اُمَّہٰتُہُمْ ؕ (2)
اور اس(نبی) کی بیویاں ان (مومنین) کی مائیں ہیں۔(احزاب)
یہ تمام امت کا متفق علیہ مسئلہ ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مقدس بیویاں دو باتوں میں حقیقی ماں کے مثل ہیں۔ ایک یہ کہ ان کے ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کسی کا1۔۔۔۔۔۔پ ۲۲،الاحزاب:۳۲ 2۔۔۔۔۔۔پ ۲۱،الاحزاب:۶