Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
648 - 872
حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ثابت بنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ اے ابو حمزہ! (انس) میں بیمار ہو گیا ہوں۔ حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کیا میں اس دعا سے تمہارے مرض کا جھاڑ پھونک نہ کر دوں جس دعا سے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم مریضوں پر شفا کے لئے دم فرمایا کرتے تھے؟ ثابت بنانی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ کیوں نہیں۔ اس کے بعد حضرت اَنس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے یہ دعا پڑھی کہ
اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ مُذْھِبَ الْبَاْسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیَ اِلَّا اَنْتَ شِفَاءً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا(1)(بخاری جلد۲ ص۸۵۵ باب رقیۃ النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم)
مصیبت پر نعم البدل ملنے کی دعاء
    حضرت اُم المؤمنین بی بی اُمِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ سنا تھا کہ کسی مسلمان کو کوئی مصیبت پہنچے تو وہ
اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِّنْھَا
پڑھ لے تو اﷲ تعالیٰ اس مسلمان کو اس کی ضائع شدہ چیز سے بہتر چیز عطا فرمائے گا۔

    حضرت بی بی اُمِ سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میرے شوہر حضرت ابو سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا انتقال ہو گیا تو میں نے (دل میں) کہا کہ بھلا ابوسلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے بہتر کون مسلمان ہوگا؟ یہ پہلا گھر ہے جو حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ پہنچا لیکن پھر میں نے اس دعا کو پڑھ لیا تو اﷲ تعالیٰ نے مجھے ابو سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے بہتر شوہر عطا فرمایا کہ رسول اﷲعزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھ سے نکاح فرما لیا۔ (2)(مسلم جلد۱ ص۳۰۰ کتاب الجنائز)
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الطب،باب رقیۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۵۷۴۲،ج۴،ص۳۲

2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الجنائز،باب مایقال عند المصیبۃ ،الحدیث: ۹۱۸، ص ۴۵۷
Flag Counter