Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
647 - 872
بہشت کا ٹکٹ
    حضورِ انور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اس دعا کو پڑھتا رہے اس کے لئے جنت واجب ہو گئی۔ وہ دعا یہ ہے:
رَضِیْتُ بِاللہِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رُسُوْلًا (1) (ابو داود جلد۱ ص۲۲۱ مجتبائی)
سید الاستغفار
    حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مسلمان یقین قلب کے ساتھ دن میں اس دعا کو پڑھ لے گا اگر اس دن شام سے پہلے مرے گا تو جنتی ہو گا ۔اور اگر رات میں پڑھ لے گا اور صبح سے پہلے مرے گا تو جنتی ہو گا اس دعا کا نام سید الاستغفار ہے جو یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ وَاَنَا عَلٰی عَھْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّمَا صَنَعْتُ اَبُوْءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْلِیْ فَاِنَّہٗ لَایَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ (2)(بخاری جلد۲ ص۹۳۳)
جماع کی دعاء
    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اپنی بیوی سے صحبت کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لے تو اس صحبت سے جو اولاد پیدا ہو گی اس کو کبھی ہر گز شیطان کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ دعا یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَارَزَقْتَنَا(3)(بخاری جلد۲ ص۹۴۵)
شفاء امراض کے لئے
    روایت ہے کہ عبدالعزیز بن صہیب اور ثابت بنانی رضی اللہ تعالیٰ عنہما دونوں
1۔۔۔۔۔۔ سنن ابی داود،کتاب الوتر، باب فی الاستغفار ، الحدیث: ۱۵۲۹، ج۲، ص ۱۲۵

2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب افضل الاستغفار،الحدیث:۶۳۰۶،ج۴،ص۱۸۹

3۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا اتی اھلہ،الحدیث:۶۳۸۸،ج۴،ص۲۱۴
Flag Counter