حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ گدھے کی آواز سن کر شیطان سے اﷲ تعالیٰ کی پناہ مانگو ۔
(یعنی اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ)(2)(مسلم جلد۲ ص۳۵۱)
حضرت عبداﷲ بن قیس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ مجھ سے حضوراقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تیری رہنمائی ایسے کلمہ پر نہ کروں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ!(عزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) وہ کون سا کلمہ ہے؟ تو ارشاد فرمایا کہ وہ کلمہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ہے۔ (3) (مسلم جلد۲ ص۳۴۶)
1۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الذکر...الخ،باب استحباب الدعائ...الخ،الحدیث:۲۷۲۹،ص۱۴۶۱
2۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الذکر...الخ،باب استحباب الدعائ...الخ،الحدیث:۲۷۲۹،ص۱۴۶۱
3۔۔۔۔۔۔صحیح مسلم،کتاب الذکر...الخ،باب استحباب...الخ،الحدیث:۲۷۰۴،ص۱۴۵۰