Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
642 - 872
منزل پر اس دعا ء کا ورد کرے
رحمۃ للعالمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص سفر میں کسی جگہ پڑاؤ کرے اور یہ دعا پڑھ لے تو اس کو اس جگہ کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچے گا۔(ترمذی جلد۲ ص۱۸۱)
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ(1)
بے چینی کے وقت کی دعاء
حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو جب کوئی بے چینی اور پریشانی لاحق ہوا کرتی تھی تو اس وقت آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اس دعا کا ورد فرماتے تھے۔(ترمذی جلد۲ ص۱۸۱)
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ الْحَلِیْمُ الْحَکِیْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ(2)
کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ پڑھے
    حضور سرورِ دو عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی بلا میں مبتلا ہونے والے کو دیکھے (بیمار یا مصیبت زدہ کو) تو یہ دعا پڑھ لے تو تمام عمر وہ اس بلا (بیماری یا مصیبت) سے بچا رہے گا۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۱)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلاَکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا (3)
کسی کو رخصت کرنے کی دعاء
    حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب کسی انسان کو رخصت فرماتے تھے تو یہ کلمات
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا نزل منزلا،الحدیث:۳۴۴۸،ج۵،ص۲۷۵

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء مایقول عند الکرب،الحدیث:۳۴۴۶،ج۵،ص۲۷۴

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذارأی مبتلی،الحدیث:۳۴۴۳،ج۵،ص۲۷۳
Flag Counter