Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
643 - 872
زبانِ مبارک سے ارشاد فرماتے تھے کہ
اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ (1)(ترمذی جلد۲ ص۱۸۲)
کھانا کھا کر کیا پڑھے
    حضرت ابو امامہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے سامنے سے جب دستر خوان اٹھایا جاتا تھا تو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے تھے۔(ترمذی جلد۲ ص۱۸۳)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکاً فِیْہِ غَیْرَ مُوَدَّعٍ وَّلَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا (2)
آندھی کے وقت کی دعاء
    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب آندھی چلتی تو یہ دعا پڑھتے تھے۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۳)
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِھَا وَخَیْرِ مَا فِیْھَاوَخَیْرِمَا اُرْسِلَتْ بِہٖ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَا فِیْھَا وَشَرِّ مَا اُرْسِلَتْ بِہٖ (3)
بجلی گرجنے کی دعاء
    حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام بادلوں کی گرج اور بجلی کی کڑک کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۳)
اَللّٰھُمَّ لَا تَقْتُلْنَا بِغَضَبِکَ وَلَا تُھْلِکْنَا بِعَذَابِکَ وَعَافِنَا قَبْلَ ذٰلِکَ (4)
کسی قوم سے ڈرے تو کیا پڑھے
    حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی قوم یا کسی لشکر سے جان و
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذاودع انسانا،الحدیث:۳۴۵۴،ج۵،ص۲۷۷

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا فرغ من الطعام،الحدیث:۳۴۶۷،ج۵،ص۲۸۳

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا ھاجت الریح،الحدیث:۳۴۶۰،ج۵،ص۲۸۰

4۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذاسمع الرعد،الحدیث:۳۴۶۱،ج۵،ص۲۸۰
Flag Counter