Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
641 - 872
بازار میں داخل ہو تو یہ پڑھے
ارشادِ نبوی ہے کہ جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت ان کلمات کو پڑھ لے تو خداوند تعالیٰ دس لاکھ نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھنے کا حکم فرمائے گا اور اس کے دس لاکھ گناہوں کو مٹا دے گا اور اس کے دس لاکھ درجے بلند فرمائے گا۔  (ترمذی جلد۲ ص۱۸۰)
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ(1)
دعا ء سفر
حضرت عبداﷲ بن سرجس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام جب سفر کے لئے روانہ ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۱)
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَھْلِ اَللّٰھُمَّ اَصْحَبْنَا فِیْ سَفَرِنَا وَاخْلُفْنَا فِیْ اَھْلِنَا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَعْثَآءِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمُنْقَلَبِ وَمِنَ الْحَوْرِ بَعْدَ اْلکَوْرِ(2)
سفر سے آنے کی دعاء
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب سفر سے لوٹ کر اپنے کاشانۂ نبوت پر مدینہ تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۲)
        اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ(3)
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا دخل السوق،الحدیث:۳۴۳۹،ج۵،ص۲۷۰

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا خرج مسافرا،الحدیث:۳۴۵۰،ج۵،ص۲۷۶

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول اذا قدم من السفر،الحدیث:۳۴۵۱،ج۵،ص۲۷۶
Flag Counter