Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
640 - 872
    حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے:
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْییٰ
اور جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْییٰ نَفْسِیْ بَعْدَ مَا اَمَاتَھَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ (1)(ترمذی جلد۲ ص۱۷۷)
رات میں جاگے تو کیا پڑھے
    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص رات میں نیند سے بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے پھر اس کے بعد جو دعا مانگے گا وہ قبول ہو گی اور وضو کرکے جو نماز پڑھے گا وہ نماز بھی مقبول ہو جائے گی ۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۷۷)
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْیئٍ قَدِیْرٌ وَّسُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ (2)
گھر سے نکلتے وقت کی دعاء
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے گھر سے باہر نکلتے وقت یہ دعا پڑھ لے تو اس کی مشکلات دور ہو جائیں گی اور وہ دشمنوں کے شر سے محفوظ رہے گااور شیطان اس سے الگ ہٹ جائے گا۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۸۰)
بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ(3)
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء فی الدعاء اذا انتبہ...الخ،الحدیث:۳۴۲۸، 

ج۵،ص۲۶۳

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء فی الدعاء اذاانتبہ...الخ،الحدیث:۳۴۲۵، 

ج۵،ص۲۶۲

3۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی ،کتاب الدعوات،باب مایقول اذاخرج من بیتہ،الحدیث:۳۴۳۷،ج۵،ص۲۷۰
Flag Counter