Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
639 - 872
کا تذکرہ بھی ہم اس کتاب میں تحریر کرتے ہیں جو آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کے معمولات میں رہی ہیں اور جن کے فضائل و فوائد سے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنی امت کو آگاہ فرما کر ان کے ورد کا حکم فرمایا ہے تاکہ سیرت نبویہ کے اس مقدس باب سے بھی یہ کتاب مشرف ہو جائے اور مسلمان ان دعاؤں کا ورد کرکے دنیا و آخرت کے بے شمار منافع و فوائد سے مالا مال ہوتے رہیں۔
ہر بلا سے نجات
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح و شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اس کو دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
         (ترمذی جلد۲ ص۱۷۳ باب ماجاء فی الدعاء اذا صبح و اذا مسی)
بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ (1)
سوتے وقت کی دعاءیں
حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بچھونے پر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر سوئے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا اگرچہ اس کے گناہ درختوں کے پتوں اور ٹیلوں کی ریت کی تعداد میں ہوں۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۷۴)
اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ (2)
1۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء فی الدعاء اذا اصبح...الخ،الحدیث:۳۳۹۹، ج۵،ص۲۵۰

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب الدعوات،باب ماجاء فی الدعاء اذا اوی...الخ،الحدیث:۳۴۰۸،

ج۵،ص۲۵۵
Flag Counter