بعض اطباء نے و جہ ترجیح میں کہا ہے کہ شہد اور گھی سے سنا کی اصلاح اور سہال کی اعانت ہو جاتی ہے ۔ (واﷲ تعالیٰ اعلم)
سَمْ( زہر) حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اﷲعزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے خبیث دوا یعنی زہر سے منع فرمایا ہے۔ (1)
(ابن ما جہ ص۲۵۵ باب النہی عن الدواء الخبیث)
عُوْد ھِنْدِیْ ( قسط شیریں) حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس عود ہندی کو استعمال میں لایا کرو کیونکہ اس میں سات شفائیں ہیں حلق میں کوّوں کے لئے اس کا سعوط کرنا چاہیے اور نمونیا کے لئے اس کا جوشاندہ پلانا چاہیے۔(2)
(ابن ما جہ ص۲۵۶ باب دواء ذات الجنب)
دوا عِرْقُ النِّسَاء حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اﷲعزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جنگل میں چرنے والی بکری کے سرین کو گلا کر تین ٹکڑے کر لئے جائیں اور تین دن نہار منہ ایک ٹکڑا کھائیں اس میں ''عرق النساء'' کی شفاء ہے۔(3) (ابن ما جہ ص۲۵۶ باب دواعرق النساء)
حرام دوائیں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ نے بیماری بھی اتاری ہے اور دوا بھی اور ہر بیماری کی دوا بنا دی ہے۔ لہٰذا تم لوگ دواکرو مگر حرام چیز سے دوا علاج مت کرو۔(4)