Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
632 - 872
اﷲ!عزوجل سرکہ میں برکت عطا فرما، کیونکہ یہ انبیاء علیہم السلام کا سالن ہے اور جس گھر میں سرکہ ہو گا وہ گھر کبھی محتاج نہیں ہوگا۔ (1) (ابن ما جہ ص۲۴۶ باب الایتدام بالخل)

زَیْت(روغن زیتون)حضورِاقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاکہ تم لوگ روغن زیتون کوسالن کے طورپراستعمال کرو اوراس کوبدن پربھی ملتے رہوکیونکہ یہ مبارک درخت سے نکلاہواہے۔اوردوسری حدیث میں یوں وارد ہواکہ تم لوگ روغن زیتون کو کھاؤاوراس کوبدن میں لگاؤکیونکہ یہ برکت والی چیزہے۔(2) (ابن ما جہ ص۲۴۶باب الزیت)

مُسَمِّن(بدن کو فربہ کرنے والی دوا ) حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میری والدہ نے جب میری رخصتی کا ارادہ کیا تو میرا علاج کرنے لگیں کہ میں ذرا فربہ بدن ہو جاؤں مگر کوئی علاج کا رگر نہ ہوا۔ مگر جب میں نے ککڑی کو تازہ کھجوروں کے ساتھ کھانا شروع کر دیا تو میں خوب فربہ بدن والی ہو گئی۔(3) (ابن ما جہ ص۲۴۶) 

حضرت عبداﷲ بن جعفر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲعزوجل و صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ککڑی تازہ کھجوروں کے ساتھ تناول فرمایا کرتے تھے۔(4)

             (ابن ما جہ ص۲۴۶ باب القثاء والرطب)

عَشَاء(رات کا کھانا) حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کا کھانا ترک نہ کرو،کچھ نہ ملے تو ایک مٹھی کھجور ہی کھا لیا کرو کیونکہ رات کو کھانا چھوڑ دینے سے جلد بڑھاپا آ جاتا ہے۔ (5) (ابن ما جہ ص۲۴۸ باب ترک العشاء)
1۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب الائتدام بالخل،الحدیث:۳۳۱۸،ج۴،ص۳۴

2۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب الزیت،الحدیث:۳۳۱۹،۳۳۲۰،ج۴،ص۳۴،۳۵

3۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب القثاء والرطب یجمعان،الحدیث:۳۳۲۴،ج۴،ص۳۷

4۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ،کتاب الاطعمۃ،باب القثائ...الخ،الحدیث:۳۳۲۵،ج۴،ص۳۷    

5۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ ،کتاب الاطعمۃ ، باب ترک العشاء ،الحدیث: ۳۳۵۵،ج۴، ص ۵۰
Flag Counter