Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
631 - 872
کے دل کو تقویت دیتا ہے اور بیمار کے دل سے تکلیف کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح تم لوگ پانی سے اپنے چہروں کے میل کچیل کو دور کر دیتے ہو۔ (1)

            (ابن ما جہ ص۲۵۴ ابواب الطب و بخاری جلد۲ ص۸۴۹)

اَلْعَسَل (شہد)حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص نے آ کر شکایت کی کہ اس کے بھائی کو دست آ رہے ہیں آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو شہد پلاؤ۔ پھر وہ دوبارہ آیا اور کہنے لگا کہ دست بند نہیں ہوتے۔ ارشاد فرمایا کہ اس کو شہد پلاؤ۔ پھر وہ تیسری بار آکر کہنے لگا کہ دست کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے پھر شہد پلانے کاحکم دیااس نے کہا کہ یہ علاج تو میں کر چکا ہوں۔ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ سچاہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اسکو شہد پلاؤ اس نے جا کر شہد پلایا تووہ شفا یاب ہو گیا۔(2) (بخاری جلد۲ ص۸۴۸ باب الدواء بالعسل)

حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہر مہینہ میں تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے اس کو کوئی بڑی بلا نہ پہنچے گی۔(3)

                (ابن ما جہ ص۲۵۵ ابواب الطب)

آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ دو شفاؤں کو لازم پکڑو، ایک شہد، دوسری قرآن شریف۔(4) (ابن ما جہ ص۲۵۵ باب العسل)

خَلُّ(سرکہ) حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین سالن سرکہ ہے اے
1۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ ، کتاب الطب ، باب التلبینۃ ، الحدیث: ۳۴۴۵،ج۴، ص ۹۲

2۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الطب،باب الدواء بالعسل،الحدیث:۵۶۸۴،ج۴، ص ۱۷

3۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ ،کتاب الطب ، باب العسل ، الحدیث: ۳۴۵۰،ج۴، ص ۹۴

4۔۔۔۔۔۔سنن ابن ماجہ ،کتاب الطب ، باب العسل ،الحدیث: ۳۴۵۲،ج۴،ص ۹۵
Flag Counter