Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
614 - 872
نشین عورت سے بھی کہیں زیادہ حیا دار تھے۔''(1)

         (زرقانی جلد۴ ص۲۸۴ و بخاری جلد۱ ص۵۰۳ باب صفۃ النبی)

اس لئے ہر قبیح قول و فعل اور قابل مذمت حرکات و سکنات سے عمر بھر ہمیشہ آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا دامن عصمت پاک و صاف ہی رہا اور پوری حیات مبارکہ میں وقار و مروت کے خلاف آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے کوئی عمل سرزد نہیں ہوا۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نہ فحش کلام تھے نہ بے ہودہ گو نہ بازاروں میں شور مچانے والے تھے۔ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیا کرتے تھے بلکہ معاف فرما دیا کرتے تھے۔ آپ یہ بھی فرمایا کرتی تھیں کہ کمال حیا کی و جہ سے میں نے کبھی بھی حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو برہنہ نہیں دیکھا۔(2) (شفاء شریف جلد۱ ص۶۹)
وعدہ کی پابندی
ایفاء عہد اور وعدہ کی پابندی بھی درخت اخلاق کی ایک بہت ہی اہم اور نہایت ہی ہری بھری شاخ ہے۔ اس خصوصیت میں بھی رسول عربی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا خلق عظیم بے مثال ہی ہے۔ حضرت ابو الحمساء رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ اعلان نبوت سے پہلے میں نے حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے کچھ سامان خریدا اسی سلسلے میں آپ کی کچھ رقم میرے ذمے باقی رہ گئی میں نے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سے کہا کہ آپ یہیں ٹھہریئے میں ابھی ابھی گھرسے رقم لا کر اسی جگہ پر آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کو دیتا ہوں۔ حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے اسی جگہ ٹھہرے رہنے کا وعدہ فرما لیا مگر میں گھر آکر اپنا وعدہ
1۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب المناقب،باب صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۳۵۶۲، ج۲،ص۴۹۰

2۔۔۔۔۔۔الشفاء بتعریف حقوق المصطفی ، فصل واما الحیاء ،ج۱، ص ۱۱۹ملتقطاً
Flag Counter