Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
583 - 872
استعمال فرمائے ہیں۔ مگر سفید کپڑا آپ کو بہت زیادہ محبوب و مرغوب تھا، سرخ رنگ کے کپڑوں کو آپ بہت زیادہ ناپسند فرماتے تھے۔ ایک مرتبہ حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ناگواری ظاہر فرماتے ہوئے دریافت فرمایا کہ یہ کپڑا کیسا ہے؟۔ انہوں نے ان کپڑوں کو جلا دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا کہ اس کو جلانے کی ضرورت نہیں تھی کسی عورت کو دے دینا چاہیے تھا کیونکہ عورتوں کے لئے سرخ لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ایک مرتبہ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو دوسرخ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھا اس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔(1) (ابو داؤدج۲ ص۲۰۷،۲۰۸ باب فی الحمرۃ)
انگوٹھی
جب آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بادشاہوں کے نام دعوت اسلام کے خطوط بھیجنے کا ارادہ فرمایا تو لوگوں نے کہا کہ سلاطین بغیر مہر والے خطوط کو قبول نہیں کرتے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی جس پر اُوپر تلے تین سطروں میں
''مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ ''
کندہ کیا ہوا تھا۔(2)(شمائل ترمذی ص۷ وغیرہ)
خوشبو
آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خوشبو بہت زیادہ پسند تھی آپ ہمیشہ عطر کا استعمال
1۔۔۔۔۔۔سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب فی الحمرۃ ،الحدیث:۴۰۶۶،۴۰۶۹،ج۴،ص۷۳،۷۴ملخصاً 

2۔۔۔۔۔۔الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی خاتم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۸۵،۸۶،ص۶۹
Flag Counter