Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
584 - 872
فرمایا کرتے تھے حالانکہ خود آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے جسم اطہر سے ایسی خوشبو نکلتی تھی کہ جس گلی میں سے آپ گزر جاتے تھے وہ گلی معطر ہو جاتی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ مردوں کی خوشبو ایسی ہونی چاہیے کہ خوشبو پھیلے اور رنگ نظر نہ آئے اورعورتوں کے لئے وہ خوشبو بہتر ہے کہ وہ خوشبو نہ پھیلے اور رنگ نظر آئے ۔کوئی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس خوشبو بھیجتا تو آپ کبھی رد نہ فرماتے اور ارشاد فرماتے کہ خوشبو کے تحفہ کو رد مت کرو کیونکہ یہ جنت سے نکلی ہوئی ہے۔(1)(شمائل ترمذی ص۱۵)
سرمہ
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم روزانہ رات کو ''اِثمد'' کا سرمہ لگایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی اس میں سے تین تین سلائی دونوں آنکھوں میں لگایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اثمد کا سرمہ لگایا کرو یہ نگاہ کو روشن اور تیز کرتا ہے اور پلک کے بال اُگاتا ہے۔(2)(شمائل ترمذی ص۵)
سواری
گھوڑے کی سواری آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بہت پسند تھی۔ گھوڑوں کے علاوہ اونٹ، خچر حمار(عربی گدھا جو گھوڑے سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے) پر بھی سواری فرمائی ہے۔ (3)(صحیحین وغیرہ کتب احادیث و سیر)
نفاست پسندی
حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کا مزاجِ اقدس نہایت ہی لطیف اور نفاست
1۔۔۔۔۔۔الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی تعطر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۲۰۷، ۲۰۸،۲۱۰،۲۱۱،ص۱۳۰،۱۳۲ملخصاً

2۔۔۔۔۔۔الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی کحل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۴۸،۴۹، ۵۰،ص۵۰،۵۱ملخصاً

3۔۔۔۔۔۔صحیح البخاری،کتاب الجہادوالسیر،باب الرد ف علی الحمار،الحدیث:۲۹۸۷،ج۲، 

ص۳۰۶وکتاب الاذان،باب ایجاب التکبیر...الخ،الحدیث:۷۳۲،ج۱،ص۲۶۰
Flag Counter