Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
582 - 872
کہلاتی تھیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بہت زیادہ پسند تھیں اور آپ ان چادروں کو بکثرت استعمال فرماتے تھے۔ کبھی کبھی سبز رنگ کی چادر بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے استعمال فرمائی ہے۔(1)

(ابو داؤد ج۲ ص۲۰۷ باب فی الخضرۃ مجتبائی)
کملی
آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کملی بھی بکثرت استعمال فرماتے تھے یہاں تک کہ بوقتِ وفات بھی ایک کملی اوڑھے ہوئے تھے۔ حضرت ابوبردہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا نے ایک موٹا کمبل اور ایک موٹے کپڑے کا تہبند نکالا اور فرمایا کہ انہی دونوں کپڑوں میں حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے وفات پائی۔(2)  (ترمذی ج۱ ص۲۰۶ باب ماجاء فی الثوب)
نعلین اقدس
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی نعلین اقدس کی شکل و صورت اور نقشہ بالکل ایسا ہی تھا جیسے ہندوستان میں چپل ہوتے ہیں۔ چمڑے کا ایک تلا ہوتا تھا جس میں تسمے لگے ہوتے تھے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی مقدس جوتیوں میں دو تسمے عام طور پر لگے ہوتے تھے جو کروم چمڑے کے ہوا کرتے تھے۔(3)(شمائل ترمذی ص۷ وغیرہ)
پسندیدہ رنگ
آپ صلی  اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے سفید، سیاہ، سبز، زعفرانی رنگوں کے کپڑے
1۔۔۔۔۔۔سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب فی لبس الحبرۃ،الحدیث:۴۰۶۰،ج۴،ص۷۱ 

وباب فی الخضرۃ،الحدیث:۴۰۶۵،ج۴،ص۷۳ملتقطاً

2۔۔۔۔۔۔سنن الترمذی،کتاب اللباس،باب ماجاء فی لبس الصوف،الحدیث:۱۷۳۹،ج۳،ص۲۸۴

3۔۔۔۔۔۔الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی نعل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۷۱،۷۲،ص۶۳
Flag Counter