| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
حضور صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم زیادہ تر سوتی لباس پہنتے تھے ۔اون اور کتان کا لباس بھی کبھی کبھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے استعمال فرمایا ہے۔ لباس کے بارے میں کسی خاص پوشاک یا امتیازی لباس کی پابندی نہیں فرماتے تھے۔ جبہ، قبا، پیرہن، تہمد، حلہ، چادر، عمامہ، ٹوپی،موزہ ان سب کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے زیب تن فرمایا ہے۔ پائجامہ کو آپ نے پسند فرمایا اور منیٰ کے بازار میں ایک پائجامہ خریدا بھی تھا لیکن یہ ثابت نہیں کہ کبھی آپ نے پائجامہ پہنا ہو۔(1)
عمامہ
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عمامہ میں شملہ چھوڑتے تھے جو کبھی ایک شانہ پر اور کبھی دونوں شانوں کے درمیان پڑا رہتا تھا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا عمامہ سفید، سبز، زعفرانی، سیاہ رنگ کا تھا۔ فتح مکہ کے دن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کالے رنگ کا عمامہ باندھے ہوئے تھے ۔(2)(شمائل ترمذی ص۹ وغیرہ) عمامہ کے نیچے ٹوپی ضرور ہوتی تھی فرمایا کرتے تھے کہ ہمارے اور مشرکین کے عماموں میں یہی فرق و امتیاز ہے کہ ہم ٹوپیوں پر عمامہ باندھتے ہیں۔ (3) (ابو داؤد باب العمائم ص ۲۰۹ ج۲ مجتبائی)
چادر
یمن کی تیار شدہ سوتی دھاری دار چادریں جو عرب میں''حبرہ'' یا بردیمانی
1۔۔۔۔۔۔المواہب اللدنیۃ مع شرح الزرقانی ،الفصل الثالث فیما تدعو ضرورتہ...الخ،ج ۶، ص۲۵۴۔۳۴۵ ملخصاً وملتقطاً 2۔۔۔۔۔۔الشمائل المحمدیۃ،باب ماجاء فی عمامۃرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،الحدیث:۱۰۷، ۱۱۰،ص۸۲،۸۳ 3۔۔۔۔۔۔سنن ابی داود،کتاب اللباس ، باب فی العمائم،االحدیث: ۴۰۷۸،ج۴،ص ۷۶