Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
513 - 872
ان کے شہروں میں بارش ہوئی تھی جس وقت سرکار دو عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی درخواست پر مدینہ میں بارش کے لئے دعا مانگی تھی۔(1) (مدارج النبوۃ ج۲ ص۳۶۰)
وفد بنی البکاء
    اس وفد کے ساتھ حضرت معاویہ بن ثور بن عباد رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی آئے تھے جو ایک سو برس کی عمر کے بوڑھے تھے۔ ان سب حضرات نے بارگاہ اقدس میں حاضر ہو کر اپنے اسلام کا اعلان کیا پھر حضرت معاویہ بن ثور بن عباد رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے اپنے فرزند حضرت بشیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو پیش کیا اور یہ گزارش کی کہ یارسول اﷲ! (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم) آپ میرے اس بچے کے سر پر اپنا دست مبارک پھرا دیں ۔ان کی درخواست پر حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کے فرزند کے سر پر اپنا مقدس ہاتھ پھرا دیا ۔اور ان کو چند بکریاں بھی عطا فرمائیں ۔اور وفد والوں کے لئے خیروبرکت کی دعا فرما دی اس دعا نبوی کا یہ اثر ہوا کہ ان لوگوں کے دیار میں جب بھی قحط اور فقر و فاقہ کی بلا آئی تو اس قوم کے گھر ہمیشہ قحط ا ور بھکمری کی مصیبتوں سے محفوظ رہے۔(2) (مدارج ا لنبوۃ ج۲ ص۳۶۰)
وفد بنی کنانہ
    اس وفد کے امیر کارواں حضرت واثلہ بن اسقع رضی اﷲ تعالیٰ عنہ تھے۔ یہ سب لوگ دربار رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام میں نہایت ہی عقیدت مندی کے ساتھ حاضر ہو کر مسلمان ہو گئے اور حضرت واثلہ بن اسقع رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بیعت اسلام کرکے جب اپنے وطن میں پہنچے تو ان کے باپ نے ان سے ناراض و بیزار ہو کر کہہ دیا کہ میں خدا کی قسم!
1۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت،قسم سوم،باب نہم،ج۲،ص۳۵۹۔۳۶۰

2۔۔۔۔۔۔مدارج النبوت،قسم سوم،باب نہم،ج۲،ص۳۶۰
Flag Counter