Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
45 - 872
رہے جس کو دنیا میں توحید کی سب سے پہلی درسگاہ ہونےکا شرف حاصل ہے۔

    انہی قیدار کی اولاد میں ''عدنان''نامی نہایت اولوالعزم شخص پیداہوئے اور ''عدنان''کی اولاد میں چند پشتوں کے بعد ''قصی''بہت ہی جاہ وجلال والے شخص پیدا ہوئے جنہوں نے مکہ مکرمہ میں مشترکہ حکومت کی بنیاد پر 440؁ میں ایک سلطنت قائم کی اورایک قومی مجلس (پارلیمنٹ)بنائی جو ''دارالندوہ''کے نام سے مشہور ہے اور اپنا ایک قومی جھنڈا بنایا جسکو ''لواء ''کہتے تھے اور مندرج ذیل چار عہدے قائم کئے۔ جن کی ذمہ داری چار قبیلوں کو سونپ دی ۔ 

(1)رفادۃ (2)سقایۃ (3)حجابۃ (4)قیادۃ

    ''قصی '' کے بعد ان کے فرزند ''عبد مناف''اپنے باپ کے جانشین ہوئے پھر ان کے فرزند ''ہاشم ''پھر ان کے فرزند ''عبدالمطلب ''یکے بعد دیگرے ایک دوسرے کے جانشین ہوتے رہے ۔ انہی عبدالمطلب کے فرزند حضرت عبداللہ ہیں۔ جن کے فرزند ارجمند ہمارے حضور رحمۃللعالمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں ۔ جن کی مقدس سیرت پاک لکھنے کا خداوند عالم نے اپنے فضل سے ہم کو شرف عطافرمایا ہے ۔
سیرۃ النبی پڑھنے کا طریقہ
    اس کتاب کا مطالعہ آپ اس طرح نہ کریں جس طرح عام طور پر لوگ ناولوں یا قصہ کہانیوں ، یا تاریخی کتابوں کو نہایت ہی لاپروائی کے ساتھ پاکی ناپاکی ہر حالت میں پڑھتے رہتے ہیں اورنہایت ہی بے توجہی کے ساتھ پڑھ کر ادھر ادھر ڈال دیا کرتے ہیں بلکہ آپ اس جذبۂ عقیدت اوروالہانہ جوش محبت کے ساتھ اس کتاب کا مطالعہ کریں کہ یہ شہنشاہ دارین اورمحبوب رب المشرقین والمغربین کی حیات طیبہ اوران کی سیرت
Flag Counter