Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
44 - 872
تھے ، قتل ، رہزنی ، جوا، شراب نوشی ، حرام کاری ، عورتوں کا اغواء ، لڑکیوں کو زندہ درگور کرنا ، عیاشی ، فحش گوئی ، غرض کون ساایسا گندہ اورگھناؤنا عمل تھا جو ان کی سرشت میں نہ رہا ہو۔ چھوٹے بڑے سب کے سب گناہوں کے پتلے اورپاپ کے پہاڑ بنے ہوئے تھے ۔
حضرت ابراہیم کی اولاد
    بانئ کعبہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ایک فرزند کا نام نامی حضرت اسمٰعیل علیہ السلام ہے جو حضرت بی بی ہاجرہ کے شکم مبارک سے پیداہوئے تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کو اوران کی والدہ حضرت بی بی ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو مکہ مکرمہ میں لاکر آباد کیا اور عرب کی زمین ان کو عطافرمائی ۔ 

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے فرزند کا نام نامی حضرت اسحاق علیہ السلام ہے جو حضر ت بی بی سارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مقدس شکم سے تولد ہوئے تھے ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کو ملک شام عطافرمایا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تیسری بیوی حضرت قطورہ کے پیٹ سے جو اولاد ''مدین ''وغیرہ ہوئے ان کو آپ نے یمن کا علاقہ عطافرمایا۔
اولاد حضرت اسمٰعیل
    حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے بارہ بیٹے ہوئے اوران کی اولاد میں خدا وند قدوس نے اس قدر برکت عطافرمائی کہ وہ بہت جلد تمام عرب میں پھیل گئے یہاں تک کہ مغرب میں مصر کے قریب تک ان کی آبادیاں جاپہنچیں اورجنوب کی طرف ان کے خیمے یمن تک پہنچ گئے اورشمال کی طرف ان کی بستیاں ملک شام سے جاملیں۔ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کے ایک فرزند جن کا نام ''قیدار''تھا بہت ہی نامور ہوئے اوران کی اولاد خاص مکہ میں آباد رہی اوریہ لوگ اپنے باپ کی طرح ہمیشہ کعبہ معظمہ کی خدمت کرتے
Flag Counter