Brailvi Books

سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
41 - 872
کہلاتا ہے۔ ''حجاز''چونکہ ''تہامہ ''اور''نجد''کے درمیان حاجز اور حائل ہے ا سی لئے ملک کے اس حصہ کو ''حجاز ''کہنے لگے ۔
 (دول العرب والاسلام ج1 ص4)
حجاز کے مندرجہ ذیل مقاما ت تاریخ اسلام میں بہت زیادہ مشہور ہیں۔    

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، بدر ، احد ، خیبر، فدک، حنین، طائف ، تبوک ، غدیر خم، وغیرہ ۔

حضرت شعیب علیہ السلام کا شہر ''مدین ''تبوک کے محاذ میں بحراحمر کے ساحل پر واقع ہے۔ مقام ''حجر ''میں جووادی القریٰ ہے وہاں اب تک عذاب سے قوم ثمود کی الٹ پلٹ کردی جانے والی بستیوں کے آثار پائے جاتے ہیں۔ ''طائف '' حجاز میں سب سے زیادہ سرد اورسرسبز مقام ہے اوریہاں کے میوے بہت مشہور ہیں۔
مکہ مکرمہ
    حجاز کا یہ مشہور شہر مشرق میں ''جبل ابوقبیس''اورمغرب میں ''جبل قعیقعان'' دوبڑے بڑے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اوراس کے چاروں طرف چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں اورر یتلے میدانوں کا سلسلہ دور دور تک چلا گیاہے ۔ اسی شہر میں حضور شہنشاہ کونین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی ۔

    اس شہر اور اس کے اطراف میں مندرجہ ذیل مشہور مقامات واقع ہیں ۔ کعبہ معظمہ، صفامروہ ، منیٰ ، مزدلفہ ، عرفات ، غارِحرا،غارثور،جبل تنعیم ، جعرانہ وغیرہ ۔

    مکہ مکرمہ کی بندرگاہ اورہوائی اڈا ''جدہ ''ہے۔ جو تقریباً چون کیلومیٹر سے کچھ زائدکے فاصلہ پر بحیرۂ قلزم کے ساحل پر واقع ہے ۔

    مکہ مکرمہ میں ہر سال ذوالحجہ کے مہینے میں تمام دنیا کے لاکھوں مسلمان بحری، ہوائی اورخشکی کے راستوں سے حج کے لیے آتے ہیں ۔
Flag Counter