| سیرتِ مصطفٰی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم |
یہ تمام مضامین سیرت نبویہ کے ''شجرۃ الخلد ''ہی کی شاخیں ، پتیاں ، پھول اورپھل ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم۔ملک عرب
یہ براعظم ایشیاء کے جنوب مغرب میں واقع ہے چونکہ اس ملک کے تین طرف سمندر نے اورچوتھی طرف سے دریائے فرات نے جزیرہ کی طرح گھیر رکھا ہے اس لئے اس ملک کو ''جزیرۃ العرب''بھی کہتے ہیں۔ اس کے شمال میں شام وعراق ، مغرب میں بحر احمر(بحیرۂ قلزم)جو مکہ معظمہ سے بجانب مغرب تقریباًستتر(77) کیلومیٹر کے فاصلہ پر ہے اورجنوب میں بحر ہند اورمشرق میں خلیج عمان وخلیج فارس ہیں۔اس ملک میں قابل زراعت زمینیں کم ہیں اور اس کا کثیر حصہ پہاڑوں اورریگستانی صحراؤں پر مشتمل ہے ۔
(تاریخ دول العرب والاسلام جلد1ص3)
علماء جغرافیہ نے زمینوں کی طبعی ساخت کے لحاظ سے اس ملک کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیاہے ۔
(1)حجاز (2)یمن (3)حضرموت (4)مہرہ(5)عمان(6)بحرین(7)نجد(7)احقاف
(تاریخ دول العرب والاسلام ج1ص3)حجاز
یہ ملک کے مغربی حصہ میں بحر احمر(بحیرۂ قلزم)کے ساحل کے قریب واقع ہے ۔ حجاز سے ملے ہوئے ساحل سمندر کو جو نشیب میں واقع ہے ''تہامہ''یا ''غور'' (پست زمین)کہتے اور حجاز سے مشرق کی جانب جو ملک کا حصہ ہے وہ ''نجد'' (بلند زمین)